از دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس
ڈرائیونگ لائسنس سندھ کراچی 🪪🚔🚓
مورخہ: 25 اکتوبر 2025
پریس ریلیز
اب لرنر لائسنس آپ کی دہلیز پر
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ سندھ کے وژن اور جناب آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایات کے تحت کراچی کی عوام کی سہولت کے لئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے دو موبائل وینز کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
جسکا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔
اب تک ماہ ستمبر میں 4,449 جبکہ رواں ماہ اکتوبر میں 5,327 لرنر لائسنس کا اجراء اور مجموعی طور پر اب تک 102,221 موبائل وین کے زریعے لرنر لائسنس کا اجراء کیا جا چکا ہے۔
عوام الناس کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ:
لرنر موٹر سائیکل لائسنس کی سرکاری فیس صرف 215 روپے ہے۔
جبکہ کار و موٹر سائیکل کا مشترکہ لرنر لائسنس صرف 315 روپے میں جاری کیا جاتا ہے۔
لہٰذا اگر کوئی شخص اس کے علاوہ کوئی اضافی رقم طلب کرے تو براہ کرم فوراً شکایت درج کرائیں:
آئی جی سندھ کا شکایتی نمبر: 1715
واٹس ایپ نمبر (ڈرائیونگ لائسنس برانچ): 03700906774 (صرف میسج کے ذریعے)
ترجمان:
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس
ڈرائیونگ لائسنس سندھ کر























