
محکمہ اطلاعات سندھ، میرپور خاص ہینڈ آؤٹ مورخہ 24 اکتوبر 2025
میرپور خاص (. ) دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا. تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس میرپور خاص میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کی قیادت میں پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن منانے کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی اور سال بھر پولیو سے بچاؤ مہم میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے پولیو ورکرز اور افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز ،ایریا انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کا کردار قابل ستائش ہے امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کام کریں گے تاکہ پولیو مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ، کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی اے ابراہیم کنبھر، ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خاصخیلی، سماجی رہنما محمد بخش کپری، شہزادو ملک، روٹری کے نذیر احمد ڈیتھو، ڈاکٹر بینظیر لغاری، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر صائمہ، ایریا انچارجز، پولیس افسران اور پولیو ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھیں.

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0
https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE
https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c
https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc
https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg























