
عوام پاکستان کے دفتر میں ایک خوش آئند موقع پر *نئے ساتھیوں نے عوام پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔*
اس موقع پر سلمان ہاشمی اور اُن کے قریبی رفقاء نے عوام پاکستان کے مشن، نظریے اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 🇵🇰
اس موقع پر *کراچی کنوینر شیخ صلاح الدین* نے تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ عوام پاکستان کا مقصد عوامی خدمت، مثبت تبدیلی، اور بہتر نظام حکمرانی کے قیام کے لیے عملی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مخلص اور پُرجوش نوجوان پارٹی کی اصل طاقت ہیں۔ 🌿

تقریب میں *سندھ کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود، اقبال الدین، طارق محمود، نوشاد اختر* اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔
ناصر الدین محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام پاکستان عوامی مسائل کے حل اور ملک میں شفاف، دیانتدار قیادت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
آخر میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے اور مشن کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 🇵🇰✨























