
چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے افسران و عملے کے جذبے اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کے تمام ملازمین غریب اور مستحق خواتین کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو نہ صرف ایک قومی خدمت ہے بلکہ عبادت کے مترادف عمل بھی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ادارہ اپنے ایماندار اور محنتی افسران و عملے کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفافیت اور جوابدہی بی آئی ایس پی کے بنیادی اصول ہیں۔ اس سلسلے میں اگر کسی سطح پر بے ضابطگی یا خلافِ ضابطہ عمل پایا گیا تو اس کی جانچ میرٹ پر کی جائے گی اور ضروری کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
#BISP #RubinaKhalid #BenazirIncomeSupportProgramme #SocialProtection #Transparency #Accountability #WomenEmpowerment #PovertyAlleviation #BISPSindh #BISPMission
Rubina Khalid
Load/Hide Comments























