
پریس ریلیز
سماجی تنظیم این ڈی ایف کی جانب سے پولیو کا عالمی دن حیدرآباد میں منایا گیا
سندھ میں نئے پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار – عابد لاشاری
حیدرآباد: نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (NDF) کی جانب سے پولیو کا عالمی دن حیدرآباد میں منایا گیا۔
اپنے بیان میں این ڈی ایف پاکستان کے صدر عابد لاشاری نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو ویکسین اور قطرے ہی پولیو کے خاتمے کا واحد مؤثر حل ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ EPI سندھ پولیو کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں ویکسینیشن مہم جات، آگاہی مہم جات، اور سول سوسائٹی تنظیموں (CSOs) کی شمولیت کے ذریعے عوام میں ویکسینیشن اور پولیو قطروں کی طلب پیدا کرنا شامل ہے۔
تاہم عابد لاشاری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں اب بھی نئے پولیو کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو کہ جاری کوششوں کے باوجود ایک تشویشناک امر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایف پاکستان، گاوی الائنس (GAVI Alliance)، ضلعی محکمہ صحت حیدرآباد (DHO Hyderabad) اور ہیلپ این جی او (HELP NGO) کے تعاون سے ویکسین سے انکار کے کیسز پر قابو پانے، ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور یونین کونسل کی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم جات کی مدد کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔























