
سرائیکی وسیب بہاولپور سے کراچی گھومنے آنے والا نوجوان عرفان بلوچ ٹک ٹاک بناتے ہوئے پولیس گردی کا نشانہ بن گیا بدھ کی صبح اسے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے سہراب گوٹھ سے گرفتار کر کے صدر تھانے لے جاکر بیہمانہ تشد کا نشانہ بنایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاکر جان کی بازی ہار گیا 
ہم اس دل سوز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ اور متعلقہ ادارے ، آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف کاروائی کر کے محمد عرفان کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے
سرائیکی عوامی سنگت پاکستان
سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان























