کراچی میں دودھ کی ملاوٹ کا مسئلہ کراچی انتظامیہ متحرک ۔
ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کراچی انتظامیہ کا کریک ڈاون شروع
20دکانیں سر بمہر
وسطی ملیر اور کورنگی اضلاع میں کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی
ضلع وسطی اور کورنگی میں سات سات دکانیں سیل کی گئیں جبکہ ضلع ملیر میں ایک ہول سیلر سمیت 6 دکانیں سیل کی گئیں
۔محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو دودھ میں ملاوٹ شدہ دودھ کے بادے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی ۔
غیر صحت مند دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔کمشنر کراچی
تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے دودھ کا معیار چیک کریں اور ضروری کارروائی کریں کمشنر کراچی کی ہدایت
































