اسنیپ چیٹ کا امِیجن اے آئی لینس اب تمام صارفین کے لیے بلا معاوضہ دستیاب

اسنیپ چیٹ نے اپنے امیجن اے آئی لینس کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ لینس صارفین کو صرف گفتگو کے اشاروں کے ذریعے اپنے اسنیپز کو نئے انداز میں تخلیق کرنے یا نئے سیاق و سباق میں پیش کرنے کی سہولت دیتا ہے ۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق تخلیقی صلاحیتیں ہی اس لینس کی حد ہیں، بس اپنا خیال ٹائپ کریں، دیکھیں یہ حقیقت میں کیسے آتا ہے، اور اپنی تخلیق دوستوں، کہانی یا سنیپ چیٹ سے باہر شیئر کریں۔

اسنیپ نے امیجن لینس کے استعمال کی کچھ دلچسپ مثالیں بھی پیش کی ہیں:

عام دفتر کو پھسلن والی سلیپ اینڈ سلائیڈ میں تبدیل کرنا
ہیلووین کے لباس کی تجاویز آزمانا
موقع کے مطابق بہترین جواب تخلیق کرنا

اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے رہنما اصول بھی مقرر کئے ہیں، نازیبا یا حساس مواد لینس میں کام نہیں کرے گا، مگر باقی سب کچھ صارف تخلیق کر کے اسنیپز یا دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکتا ہے۔

صارفین امیجن لینس کو لینس کیروسل میں تلاش کر سکتے ہیں، یا ایپ میں نام سرچ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ کیو آر کوڈ اسکین کر کے بھی لینس تک پہنچا جا سکتا ہے۔