اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے کامیاب انعقاد پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی طرف سے ڈی آئی جی ٹریفک ہارون جوئیہ، چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، ٹریفک افسران، والنٹئیرز کو زبردست خراجِ تحسین۔
شہریوں کی سہولت، قانون کی پاسداری اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے اس مہم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت مہمات سے نہ صرف عوام میں قانون کی آگاہی بڑھتی ہے بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، تعاون اور فرض شناسی کے جس جذبے کا مظاہرہ کیا، آئندہ بھی شہریوں کو اسی جذبے کے ساتھ عوامی سہولت کے منصوبے جاری رکھے جائیں اور عوامی اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
آئی جی اسلام آباد
#WeRIslamabadPolice #ICTP #ITP #Islamabad
Load/Hide Comments























