احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نیب کے تفتیشی افسر سے آغا سراج درانی کے انتقال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی میں احتساب عدالت کے روبرو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی کے وکلاء کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ وکلا نے موقف دیا کہ آغا سراج درانی کا 15 اکتوبر کو انتقال ہوگیا ہے۔ آغا سراج درانی کی تدفین گڑھی یاسین قبرستان میں کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے ساتھ آغا سراج درانی کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے آغا سراج درانی کے انتقال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ نیب کے مطابق 2019 میں آغا سراج درانی انکے اہلخانہ سمیت 20 افراد کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ آغا سراج درانی و دیگر پر ایک ارب 60 کروڑ سے زائد کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments























