تحفظِ مزدور مہم کے تحت قائدمزدور جناب شیخ محسن الیاس صاحب کی قیادت میں صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی پاکستان لائزن کونسل کے وفد کی صوبائی وزیر محنت پنجاب محترم منشاء اللہ بٹ صاحب سے ملاقات

🌟 تحفظِ مزدور مہم کے تحت قائدمزدور جناب شیخ محسن الیاس صاحب کی قیادت میں صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی پاکستان لائزن کونسل کے وفد کی صوبائی وزیر محنت پنجاب محترم منشاء اللہ بٹ صاحب سے ملاقات 🌟
وفد کی قیادت قائدِ جناب مزدور شیخ محسن الیاس صاحب (جنرل سیکرٹری پیکجز گروپ ورکرز یونین، کنوینیر صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، صدرِ یونی پاکستان لایزن کونسل، ممبر گورننگ باڈی ورکر ویلفیئر فنڈ اسلام آباد) نے کی۔
وفد میں محترمہ آئمہ محمود (کنوینیر صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، جنرل سیکرٹری آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن پنجاب)، بلال احمد سیال (بانی صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، صدر شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین) اور محترم ناصر محمود (سیکرٹری نشرو اشاعت) شامل تھے۔
قائدین نے صوبائی وزیرِ محنت محترم منشاء اللہ بٹ کو وزارت ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے لیبر منسٹر کو مزدوروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
👈 قائدِ محترم شیخ محسن الیاس نے مزدوروں کو جلد از جلد راشن کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور راشن کارڈ میں مزدوروں کے فنڈ کے استعمال کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
👈 ورکر ویلفیئر فنڈ پنجاب کی طرف سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں لاہور اور قصور کے مزدوروں میں فلیٹس کی قرعہ اندازی کے لیے جمع کروائی گئی تمام درخواستوں کو شامل کرنے اور جلد قرعہ اندازی کرنے کی درخواست کی گئی۔
👈 قصور میں مزدوروں کو علاج معالجے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے سوشل سیکیورٹی اسپتال قصور کی جلد از جلد تعمیر کی درخواست کی گئی۔
👈 محترمہ آئمہ محمود نے منسٹر لیبر پنجاب محترم منشاء اللہ بٹ کو ریٹائر صنعتی ورکرز کے علاج معالجے سے متعلق گورننگ باڈی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے مزدوروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ منسٹر نے ریٹائر صنعتی مزدوروں کے علاج معالجہ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے لیبر منسٹر کو پنجاب میں کم از کم اجرت اور دیگر مزدور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
محترم منشاء اللہ بٹ نے ورکرز کے تمام مسائل تحریری صورت میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔