ساس نے داماد کو اغوا کرا کر سب کو حیران کر دیا

دنیا میں اغوا کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن ایک ایسی انوکھی واردات ہوئی جس میں ساس نے اپنے ہی داماد کو اغوا کرا لیا۔

ہمارے معاشرے میں ساس اور داماد کا رشتہ ماں اور بیٹے کی طرح ہوتا ہے۔ تاہم پڑوسی ملک بھارت میں اس رشتے کے حوالے سے متنازع اور حیرت انگیز خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور یہ یہ واقعہ بھی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینالی شہر میں ایک نوجوان منی کنٹھا کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا گیا، جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک خاتون سمیت پانچ افراد نصف شب کے قریب منی کنٹھا کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کو زبردستی گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس کو اس واقعہ کی فوری اطلاع نوجوان کے دوست نے دی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم مجرموں کے پیچھے روانہ کی اور انہیں کچھ دور علاقے میں پکڑ لیا۔

پولیس نے مغوی نوجوان سے پوچھ گچھ کے بعد پانچوں ملزمان کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، جس میں حیرت انگیز حقیقت سامنے آئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے اغوا کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی ساس وجیا لکشمی تھی، جو چار غنڈوں کے ہمراہ منی کنٹھا کے گھر پہنچے اور اس کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ منی کنٹھا نے دو سال قبل اس کی بیٹی سے محبت کی شادی کی تھی جو اس کی ساس کو قبول نہیں تھی۔ تاہم شادی کے بعد وجیا لکشمی نے کئی بار بیٹی اور داماد کو گھر آنے کی دعوت دی، لیکن جوڑا ساس کے برے رویے اور خدشات کے اس کے گھر نہیں گیا۔