اٹک کی خبریں

اٹک کی خبریں 19 مارچ بروز بدھ 2025
اٹک(مہتاب منیرخان سے)ڈسٹرکٹ جیل اٹک سےرات گئےپاکستان تحریک انصاف کے75 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت کےحکم پررہاکردیاگیا،رہا ہونےوالوں کو حکومت کی ہدایات اورڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کے حکم 26نومبر2024 کو اسلام آباد سےواپسی پرگرفتار کیا گیا تھا، ضلع اٹک کے مختلف تھانوں میں درجن سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں ، ہر ایف آئی آر میں ایک ہی طرح کی تحریردہشت گردی قتل ، اقدام قتل سمیت 20سے 22 سنگین دفعات جن میں جلاوگھیراو،توڑپھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا،پولیس پر پتھراو اور دیگر ناقابل دفعات شامل ہیں درج کی گئیں،جیل کےباہر کارکنوں کولینےکےلیےان کےورثا موجود تھے،4 ماہ بعدرہائی ملنےپر ضمیر کے قیدی کارکنان اور انکے اہل خانہ کے درمیان ملاقات کے مناظر بہت رقت انگیز اور دل ہلا دینے والے تھے۔ جن کو دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی، چند کارکنان اور ان کے اہل خانہ نے مسرت کا بھی اظہار کیا، غربت، بھوک، افلاس، گھر کا واحد مرد ہونے کے سبب اکثر کارکنان کو رہائی کے بعد لینے والا کوئی نہیں تھا، کارکنان پاکستان تحریک انصاف کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہائی کے موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کثیر تعداد موجود تھی، رہائی پانے والے کارکنان پی ٹی آئی کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے، پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنا کر کیا گیا،رہا ہونے والے کارکنان پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دینے کے تجدید عہد کےعزم کا اظہار بھی کیا ۔

اٹک ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا دورہ

اٹک ۔ سستا رمضان بازار کا دورہ کیا

اٹک ۔ سستا رمضان بازار میں فروٹ ، سبزی، مرغ کے ریٹس چیک کئے

اٹک ۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے

اٹک ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا ، اے ڈی سی جی انیل سعید ، سی او ایم سی سردار آفتاب احمد نے بریفننگ دی

اٹک ۔ صوبائی وزیر بلال اکبر نے لاری اڈے کا بھی دورہ کیا

اٹک ۔ صوبائی وزیر نے لاری اڈے پر مسافروں کے لئے کئے گئے انتظامات کو دیکھا

اٹک ۔ مسافروں کو دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

صوبائی وزیر بلال اکبر کی میڈیا سے گفتگو

اٹک ۔ اٹک کا رمضان بازار قابل تقلید مثال ہے۔ بلال اکبر

اٹک ۔چینی کے مسائل کے ذمہ داروں کو دیکھا جائے گا ۔ بلال اکبر

اٹک ۔وزیر اعلی کی ہدایت پر تجاوزات کا خاتمی کیا جارہا ہے ۔ بلال اکبر

اٹک ۔ ضلع اٹک کو جلد سفری سہولیات کے لیے الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ بلال اکبر

اٹک ۔ان بسوں میں خواتین مفت اور طلبہ آدھے کرایہ پر سفر کرسکیں گے ۔ بلال اکبر

اٹک ۔جنرل بس سٹینڈ کو آپ گریڈ کیا جائے گا ۔ بلال اکبر

اٹک ۔ عیدالفطر میں کرایوں میں اضافہ قبول نہیں ۔ بلال اکبر

اٹک ۔ٹرانسپورٹرزکے روٹ پرمٹ ، بائیو میٹرک کو حل۔کیا جائے گا۔ بلال اکبر

اٹک ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اشیاء ضروریہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف ملے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی ہدایت پر بہتر انتظامات کر رکھے ہیں ۔۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ چینی کی شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ حکومت کی رٹ کو جو چیلنج کرے گا، اس کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ وہ اور حکومتیں تھیں جو ڈر جاتی تھیں ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ ہمیں مافیا کو کنٹرول کرناآتا ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

اٹک ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے شہریوں کی شکایات بھی سنیں