بھارت میں دلہن نے شادی کی رات دولہے سے ’چرس اور بیئر‘ کی بوتل منگوالی۔
بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ ریاست اترپردیش کی بستی ضلع میں پیش آیا جہاں شادی ایک دن میں ہی ختم ہوگئی۔
دلہن نے مبینہ طور پر دولہے کو شادی کی رات ’چرس‘ لانے کو کہا، واقعہ روایتی رسم کے دوران پیش آیا تھا جو رخصتی کے بعد منائی جاتی ہے۔
لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے شروع میں شوہر سے بیئر کی بوتل خریدنے کی درخواست کی جب وہ راضی ہوگیا اور جانے لگا تو دلہن نے کہا کہ چرس اور مٹن بھی لے آنا۔
اس مطالبے پر دولہا ناراض ہوگیا اور اس نے صاف انکار کردیا جس پر بحث شروع ہوگئی۔
دونوں خاندانوں میں جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ثالثی کی کوششیں بھی ناکام رہیں اور دولہا علیحدگی کے فیصلے پر ڈٹا رہا بعدازاں مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن وہ بھی تنازع کو حل کرنے میں ناکام رہی۔
دلہن کے اہلخانہ نے وضاحت کی کہ وہ مذاق کررہی تھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے لیکن دولہے نے دلہن اور اس کے والدین کو گھر واپس بھیج دیا۔