میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات یکم جنوری سے شروع ہونگے، سید شرف علی شاہ
یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:30سے12:30بجے جبکہ دوسری شفٹ میں دوپہر 2:30 سے5:30 بجے تک ہوں گے
کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) کے دوسرے سالانہ2024کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات بدھ یکم جنوری 2025سے شروع ہو رہے ہیں یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:30سے12:30بجے جبکہ دوسری شفٹ میں سہ پہر 2:30 سے5:30 بجے تک ہوں گے اس سلسلے میں جلد ہی امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔ دریں اثناء دوسرے سالانہ امتحانات 2024 کے پرچے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔یکم جنوری 2025 کوصبح کی شفٹ اسلامیات /اخلاقیات سائنس و جنرل گروپ۔ 2جنوری کو صبح کی شفٹ حیاتیات نظری (پرچہ اول)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (پرچہ اول)، جنرل سائنس (پرچہ اول)۔ دوپہر کی شفٹ میں تجارتی جغرافیہ،جغرافیہ اختیاری،ملبوسات و پرچہ بافی(پرچہ اول)۔3 جنوری کو صبح کی شفٹ میں اردو نارمل، سندھی نارمل، انگریزی ادب،جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول سائنس و جنرل گروپ۔ 4جنوری کو صبح کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم) سائنس گروپ۔ دوپہر کی شفٹ میں تجارتی جغرافیہ،جغرافیہ اختیاری،ملبوسات و پرچہ بافی(پرچہ دوم)۔ 6 جنوری کو صبح کی شفٹ میں کیمیا نظری (پرچہ اول)،اسلامک اسٹڈیز(پرچہ اول)،تاریخ اسلام(پرچہ اول)، معاشیات(پرچہ اول)،انتظام برائے اصلاح خانہ پرچہ اول(لڑکیوں کیلئے)۔ 7جنوری کو صبح کی شفٹ میں طبیعات نظری (پرچہ وم)۔ دوپہر کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ۔ 8جنوری کو صبح کی شفٹ میں انگریزی (پرچہ اول) سائنس اور جنرل گروپ۔ دوپہر کی شفٹ میں علم بدن و حفظان صحت(پرچہ اول)، شہریت(پرچہ اول)، تاریخ پاک وہند(پرچہ اول)، غذا و تعذیہ(پرچہ اول)، کمپیوٹر اسٹڈیز اختیاری نظری(پرچہ اول)۔ 9جنوری کو صبح کی شفٹ میں کیمیا نظری (پرچہ دوم)، اسلامک اسٹیڈیز (پرچہ دوم)، تاریخ اسلام (پرچہ دوم)، معاشیات (پرچہ دوم)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ دوم) ریگولر اور پرائیویٹ۔ دوپہر کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ اول) جنرل گروپ۔ 10جنوری کوصبح کی شفٹ میں انگریزی (پرچہ دوم) سائنس اور جنرل گروپ۔ دوپہر کی شفٹ میں علم بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، شہریت(پرچہ دوم)، تاریخ پاک وہند(پرچہ دوم)، غذا و تعذیہ، کمپیوٹر اسٹڈیز اختیاری نظری(پرچہ دوم) ریگولر اور پرائیویٹ۔ 11جنوری کو صبح کی شفٹ میں حیاتیات نظری (پرچہ دوم)، کمپیوٹر اسٹیڈیز نظری (پرچہ دوم سائنس گروپ)، جنرل سائنس (پرچہ دوم)۔ دوپہر کی شفٹ میں عربی(پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری(پرچہ اول)، بریل نظری(پرچہ اول)، فارسی،(پرچہ اول) حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل پرچہ اول (لڑکیوں کیلئے) ریگولر اور پرائیویٹ۔ 13جنوری کو صبح کی شفٹ میں سندھی سلیس سائنس اور جنرل گروپ، اردو سلیس،اردو متبادل کورس برائے سندھی سلیس(لازمی)، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم)۔ دوپہر کی شفٹ میں اردو ادب اختیاری (پرچہ اول)، سندھی ادب اختیاری(پرچہ اول)، انگریزی ادب اختیاری(پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ اول)۔ 14جنور ی کو صبح کی شفٹ میں پاکستان اسٹیڈیز سائنس اور جنرل گروپ۔ دوپہر کی شفٹ میں اردو ادب اختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری(پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری(پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ دوم)۔ 15جنوری کو صبح کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ اول)سائنس گروپ۔ دوپہر کی شفٹ میں جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ (پرچہ اول)، بچے کی نشوونماوخاندانی زندگی(پرچہ اول)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ اول)۔ 16جنوری کو صبح کی شفٹ میں طبیعات نظری (پرچہ اول)۔ دوپہر کی شفٹ میں جیو میٹریکل اینڈٹیکنیکل ڈرائنگ (پرچہ دوم)، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری (پرچہ دوم)۔17جنوری کو صبح کی شفٹ میں عربی (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری (پرچہ دوم)، بریل نظری (پرچہ دوم)، فارسی (پرچہ دوم)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل پرچہ دوم (لڑکیوں کیلئے)ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات لئے جائیں گے۔
====================
https://www.facebook.com/share/p/1CjWhCVzNu/
ڈاریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوٹشنز سندھ کا سرکلر ملاحظ کیجئیے
سندھ کے نجی اسکولوں کے قوانین 2001 کی شق نمبر 12 کے تحت نجی اسکولوں میں پیرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن بنانا لازمی ھے لیکن کوئی اسکول اس قانون کی پابندی نہیں کرتا اب وزیر اعلیٰ سندھ کے آرڈر پر 5 رکنی اسکول مینجمینٹ کمیٹیاں بن رھی ہیں جس میں دو پیرینٹس دو ٹیچرز ھونگی اور اسکول پرنسپل اس کی سربراہ ھونگی جو اسکول کے معاملات چلائیں گی پیرینٹس اور ٹیچرز کے دو دو نمائندگان کا تقرر اور تعین بھی اسکول مینجمنٹ کرے گی اس طرح یہ مینیجمینٹ کمثی میں نہ تو پیرینٹس کی صیح نمائندگی ھو گی نہ ٹیچرز کی ھونا تو یہ چاھیے کہ پیرینٹس اور ٹیچرز کو بذریعہ ووٹنگ منتخب کیا جایے اور اس کی سربراہی پرنسپل کے بجائے کسی پیرینٹس کو دی جائے کیونکہ اسکول کا سارا ریوینیو پیرینٹس کی ھی مرھون منت ھے
اب ھو گا یہ کہ فری شپ کی لسٹوں کی طرح یہ سنی کمیٹیاں بنا کر کاغذوں کا پیٹ بھر لیا جائے گا اور رول نمبر 12 کی تعمیل بھی ھو جائے گی اور اسکولوں کی من مانیاں بھی قائم رہیں گی
سازش یہ کہ اسٹوڈنٹس پیرینٹس فیڈریشن کے اسکولوں میں پیرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن بنانے کے مسلسل مطالبوں کے بعد یہ لولی پاپ سازشی حکم جاری کیا گیا ھے تاکہ اس مینجمینٹ کمیٹی سے اضافی فیسوں کی منظوری کروا کر پیرینٹس کی جیب کاٹنے کے تمام معاملات کو قانون کی چڈی پہنا دی جائے
اسٹوڈینٹس پیرینٹس فیڈریشن کے چئیرمین ندیم مرزا نے ان کمیٹیوں کی تشکیل کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ھوئے مطالبہ کیا ھے کہ قانون نمبر 12 کے تحت پیرینٹس اور ٹیچرز پر مشتمل PTA پیرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن بذریعہ انتخاب بنائی جائیں