کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا چھٹا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا

کراچی( )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا چھٹا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد ( آن لائن) سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان ڈاکٹر سروش ایچ لودھی ظفر سبحانی اور عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی اجلاس کے موقع پر میئر کراچی نے شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم ایک اقدام کی منظوری دی بورڈ کے اجلاس میں پانچویں بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری دی گئی اور بورڈ نے واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ریبیٹ پالیسی کی منظوری دے دی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ریبیٹ پالیسی کی تحت واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہونگے جنہوں اب تک واٹر کارپوریشن بقایاجات ادا نہیں کیے نئی پالیسی کے تحت تمام ریٹیل صارفین کو اپنے بقایاجات جمع کرانے پر رعایت کے ساتھ قسطوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور تمام ریٹیل صارفین اگر اپنے تمام بقایاجات یک مشت جمع کروائیں گے تو انہیں 35 فیصد رعایت دی جائے گی تمام ریٹیل صارفین اگر 6 ماہ کے اندر اپنے بقایاجات کی ادائیگی کرتے ہیں تو انہیں 25 فیصد رعایت دی جائے گی اور 9 ماہ میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والے کو 20 فیصد ایک سال میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والے کو 15 فیصد اور 15 ماہ میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والے کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی ترجمان نے بتایا کہ ریبیٹ پالیسی 31 جنوری 2025 تک 3 ماہ کے مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور مقررہ تاریخ کے بعد تمام نادہندگان کے خلاف واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے سیکشن 40 کے تحت بھرپور کاروائیاں کی جائیں گی اس کے علاؤہ بورڈ نے عالمی بینک کے 240 ملین امریکی ڈالر کے قرض کے معاہدے کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپروومنٹ پروجیکٹ کے قانونی معاہدوں کی بھی منظوری دی اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں سندھ حکومت اور عالمی بینک کے مشترکہ تعاون سے شہر کی مزید بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا ریبیٹ پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا انکا مزید کہنا تھا شہریوں سے درخواست ہے کہ اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ واٹر کارپوریشن کے بقایاجات ادا کریں کیونکہ واٹر کارپوریشن کی آمدنی زیادہ ہوئی تو شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================