لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور پریس کلب کے ممبران کیلئے10 روزہ ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کا آغاز کر دیا گیا۔ڈیجیٹل ٹریننگ کورس پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تعاون سے منعقد کیاجارہا ہے۔ نیشنل ڈیجیٹل ٹریننگ اکیڈمی کے ٹرینرزلاہور پریس کلب کے ممبران کو کورس کی ٹریننگ دیں گے۔ ڈیجیٹل ٹریننگ کورس میں صحافیوں کو ڈیجیٹل لٹریسی، سائبر سکیورٹی،فیکٹ چیکنگ،آن لائن ارننگ،یوٹیوب،ٹک ٹاک اور فیسبک سمیت مصنوعی ذہانت کے صحافتی استعمال جیسے موضوعات پر تربیت دی جائے گی۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ممبران کیلئے اس پروگرام اہتمام کیا،ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام میں شامل تمام موضوعات انتہائی اہم اور آج کے جدید دور کی ضرورت ہیں،نیشنل ڈیجیٹل ٹریننگ اکیڈمی کے ماہرین کی زیرنگرانی شروع ہونے والا یہ کورس شعبہ صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا میں ممبران کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔لاہور پریس کلب میں ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کے افتتاحی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور پریس کلب اور اس کے ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے،مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ورک ٹولز نے بہت سارے کام سمیٹ دئے ہیں،یہ کورس جرنلسٹس کیلئے ہماری طرف سے ایک تحفہ ہے،لاہور پریس کلب کے معزز ممبران کیلئے ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کا مقصد صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ان کی کیپسٹی بلڈنگ اور آن لائن ارننگ کے قابل بنانا ہے،تابش قیوم نے مزید کہا کہ لاہور پریس کلب کے ممبران کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم اس پروگرام کا دائرہ کارکراچی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔صدر ارشد انصاری نے ڈیجیٹل ٹریننگ کورس کے انعقاد میں لائف ممبر محمد رمضان کی کاوش کو سراہا۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================