لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے مریضوں کی جین کی ترتیب کے مطابق بہتر ادویات تجویز کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور متعلقہ شعبوں میں ہونے والی ترقی کے باعث ہمیں طبی علاج کے روایتی طریقوں سے انحراف کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز اور پاکستان ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنسز زیر اہتمام ’مصنوعی ذہانت کاعوامی صحت اور ادویات میں کردار‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیداحمد، پاکستان ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس کے صدر ڈاکٹر ارشد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیم، فیکلٹی ممبران اورطلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ انسان جنیاتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہے تو دوائی بھی مختلف ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہر ایک کا جینٹک پروفائل موجود ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت زندگی کے تمام شعبوں میں کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پیش گوئی ممکن ہے کہ کونسی بیماری 40 سال بعد لگ سکتی ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت بچوں کو خود سے دوائی تجویز نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہو کر پنجاب یونیورسٹی کی عظمت رفتہ کو بحال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ارشد انسان دوست ہیں اور ان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے قابل قدر خدمات ہیں۔ پروفیسرڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ صدر پاکستان بھی پاکستان ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس کے صدر رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اینوائرمینٹل سائنسز کی تعلیم میں ہم پہلے نمبرپرہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز دنیا کے بہترین 450-500 اداروں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ، ٹیچنگ اور طلباء کی قابلیت کے باعث بہترین رینکنگ کا ہدف حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ کالج نے 115 پی ایچ ڈی پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپلائیڈ ریسرچ میں فیکلٹی نے متعدد ریسرچ پراجیکٹس جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے واحد تسلیم شدہ لیبارٹری ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور نئی ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی مضمون نہیں چل سکتا۔پاکستان ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ معاشرے میں سچائی اور دیانتداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی سرپرستی میں پنجاب یونیورسٹی کی بھرپور ترقی کا یقین ہے۔
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ند یم شیخ کوانکی اپنے شعبہ میں گراں قدرتحقیقاتی خدمات کے اعتراف میں ’محمد علی شاہ گولڈ میڈل‘ سے نواز دیا گیا۔ اس سلسلے میں اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلریونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں شعبہ زوالوجی سے اساتذہ اورمحققین نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ شرکاء نے ڈاکٹر شیخ کے تحقیقی مکالہ جات اور انکی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی پیش کی
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================