28 اکتوبر ، 2024
گوجرانوالہ، گکھڑ منڈی(نمائندہ جنگ، نامہ نگار) گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بدوکی گوسائیاں میں پنجابی فلم بالی جٹ کے ہیرو اور مصنف شرافت عرف بالی جٹ نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر اپنے بڑے بھائی اور شادی شدہ حاملہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔ 40سالہ ملزم شرافت عرف بالی جٹ نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور اپنی رہائش گاؤں سے گوجرانوالہ تبدیل کی ہوئی ہے ۔ملزم فلم بالی جٹ کا ہدایتکار اور ہیرو بھی خود ہی تھا،پراپرٹی کا کاروبار کرتا اور نشہ کی لت میں مبتلا ہوچکا ہے۔ملزم کے بڑے بھائی مقتول لیاقت علی گوندل نے نشہ چھڑوانے کیلئے ملزم کو ہسپتال میں داخل کروایا تھا جس کاملزم کو رنج تھا۔
===============================
مجھے ٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے، نادیہ خان کا دعویٰ
سینیئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ کے لیے دوسرے لوگوں اور ٹی وی چینلز نے پیسے لگائے تاکہ ان کے ٹی وی شوز ناکام ہوں۔
نادیہ خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ اب وہ خود سے زائد العمر شخص کی جانب سے کہی گئی باتوں سے تنگ نہیں آتیں، انہوں نے سب کی باتیں سننا برداشت کرلی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر انہیں ان سے زائد العمر شخص بھی کہتے ہیں کہ وہ انہیں ٹی وی پر بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں۔
انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک بزرگ شخص نے انہیں بتایا کہ وہ انہیں بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں، ساتھ ہی مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ نادیہ خان کے ساتھ ریڈیو پر کام کرتھیں جو اب انتقال کر چکیں۔
نادیہ خان کے مطابق بزرگ شخص کے دعوے سن کر وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے سوچا کہ وہ شاید ڈائناسور ہیں جو اب تک چلی آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ ایسی باتیں کہنے والے افراد سے ناراض نہیں ہوتیں، ان کی باتیں سن کر مسکرا دیتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ڈراموں پر تبصرے کرنے کے شوز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، اداکار اور ہدایت کار تک ان کے شوز کو دیکھتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ڈراموں پر تبصرے کے ٹی وی شو سے بہتری ہی آئی ہے، خرابی کوئی نہیں آئی، البتہ ان کی تنقید پر بعض اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز برا مان جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ تبصروں کے دوران زیادہ تر ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور ٹی وی چینل مالکان پر تنقید کرتی ہیں، تاہم بعض اوقات کچھ اداکاروں پر بھی بات کرلیتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے، ان پر تنقید کرنے اور انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے لیے پیسے لگائے گئے۔
ان کے مطابق رمضان المبارک میں جب ان کا رمضان شو شروع ہوا تو انہیں اپنے سوشل میڈیا کے دوستوں نے بتایا کہ انہیں اور ان کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے ہیں اور متعدد اکاؤںٹس انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کل کے دور میں ایسا ہونا عام بات ہو چکی ہے، ایک ٹی وی چینل دوسرے چینل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلواتا ہے، ایک کامیاب شو کو فلاپ بنانے کے لیے بھی مہم چلائی جاتی ہیں۔
نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں بدنام کرنے، ان کا شو کا ناکام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائے گئے اور انہیں بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ بھی اپنے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو کم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیسے لگائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
اگرچہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں بدنام کرنے اور ٹرولنگ کا نشانہ بنانے کے لیے پیسے لگائے گئے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کےخلاف کس نے پیسے لگائے۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================