آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024“کا چوتھا روز
کوشش کی ہے کہ پورا مہینہ شہری پاکستان سمیت چالیس ممالک کی ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھ سکیں، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ
کراچی دنیا کی بہترین جگہ ہے، کراچی میں پرفارم کرکے بہت مزہ آیا، کوسووہ اور روانڈا سے آئے ہوئے فنکاروں کے تاثرات
کراچی () آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری 35 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی2024ئ“ زور و شور سے جاری رہے، فیسٹیول کے چوتھے روز ”ڈانس فار پیس“ نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے، پاکستان سمیت بین الاقوامی فنکاروں کی زبردست پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لیے، فیسٹیول میں اسٹریٹ ڈانسر DRC نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی جبکہ کوسووہ اور روانڈا سے آئے ہوئے فنکاروں نے کامیڈی و ٹریجڈی تھیٹر ”وینٹنگ فار ٹرین“ اور جنریشن 25“ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ کوشش ہے کہ پورا مہینہ شہری پاکستان سمیت چالیس ممالک کی ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھ سکیں، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں لوگوں کی دلچسپی خوشی کا باعث ہے، ہم سندھ کی ثقافت کو پوری دنیا بھر میں پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کوسووہ کا یہ پہلا گروپ ہے جس کے فنکاروں نے پاکستان میں پرفارم کیا ہے، رونڈا کے فنکاروں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کراچی کی عوام کے سامنے پرفارم کرکے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، کراچی کے لوگ بہت پرجوش ہیں، کوسووہ کے فنکاروں نے کہاکہ کراچی دنیا کی بہترین جگہ ہے ، یہاں کے لوگ بہت اچھے اور امن پسند ہیں، ”ڈانس فار پیس“ میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں میں ساﺅتھ افریقہ سے آئے ہوئے جیز آرٹ ڈانس تھیٹر، بھاوانی کرکی( نیپال ) ، جہادی اربن سونگ( روانڈا) جبکہ پاکستان سے عدنان بٹ گروپ، سکندر اور راعنہ شامل تھے، اسٹریٹ ڈانسر DRC( کونگو) اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی تھیٹر اور ڈانس اکیڈمی کے طلباءنے بھرپور انداز میں پرفارم کیا ۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 35روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 30اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ، آرٹس کونسل کے ممبران 50فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے بآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔