پروفیسر محمد سعید قریشی
کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ ڈاؤ اسپتال میں امراض قلب کی تشخیص میں مددگار کارڈیک سی ٹی اسکین مشین نصب کر دی گئی ہے جلد ہی مریضوں کے لیے اس سہولت کا اغاز کر دیا جائے گا پہلے بچوں اور بڑوں کا ایکو علیحدہ علیحدہ جگہوں پر کیا جا رہا تھا اب مریضوں کی آسانی کے لیے او پی ڈی میں بچوں اور بڑوں کے ایکو کی مشینوں کو ایک چھت تلے کر کے اس کا افتتاح کر دیا گیا ہے ملک بھر میں امراض قلب کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے اس کی شرح میں کمی لائی جائے یہ باتیں انہوں نے اوجھا کیمپس او پی ڈی بلاک میں ڈاؤ یونیورسٹی ڈاؤ انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم قلب کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کے بعد سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب اور ایکو کی سہولت کی تختی کی نقاب کشائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق فرمان اور ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد بھی موجود تھے قبل ازیں او ٹی کمپلیکس سے او پی ڈی بلاک تک پرووائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن کی قیادت میں آگہی واک منعقد کی گئی سیمینار سے خطاب میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ
پاکستان میں امراض قلب (سی وی ڈی) کی شرح کےخطرناک اضافے کا چیلنج درپیش ہے دل کی بیماری دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے، جو ہر سال 18 ملین جانیں لیتی ہےہمارے اپنے ملک میں ہر سال تقریباً ڈھائی افراد دل کے امراض سے مر جاتے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2024 کے لیے عالمی یوم قلب کی تھیم دنیا کے لوگوں کو اپنے دل کی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دینا ہے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ان میں یہ احساس راسخ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے دل کی صحت کی ذمہ داری خود اٹھا لیں، پرووائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا کہ رسک فیکٹرز کو کم کیے بغیر دل کے امراض کی بڑھتی شرح کو کم نہیں کیا جاسکتا ڈاکٹر طارق فرماننے اپنے خطاب میں کہا کہ ورزش کھانے پینے میں احتیاط ،جلد سونا اور مکمل نیند کرکے صبح سویرے اٹھنے سمیت قدرت کا عطا کردہ طرز زندگی اختیار کر کے ہی ہم دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد ہاشم نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک سنگین مسئلہ ہے جس کا نتیجہ فالج کے حملے کی صورت میں بھی نکلتا ہے جبکہ دیگر پیچیدگیوں کا بھی باعث ہے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے اقدامات کی ضرورت ہے ڈاکٹر مسعود شرفی ہے کہا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بچوں میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جو کہ دل کی نالیوں کے بند ہونے کی ایک اہم وجہ ہے تو یہ بات یہ تاثر غلط ہے بچوں میں بھی کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے اور اج کل بچوں اور نوجوانوں میں بھی دل کے امراض کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے سیمینار سے ڈاکٹر اسد علی منگی ڈاکٹر نوید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب کے اخر میں تقریب کے اخر میں مقررین اور دیگر شرکا میں” یوگا میٹ “اور صحت مند غذا کے طور پر پھل اور جوس پیش کیے گئے ۔ بعد ازاں پروفیسر محمد سعید قریشی نے بچوں اور بڑوں کےلیےایکو سہولت کی تختی کی نقاب کشائی کی۔۔