جیکب آباد : جیکب آباد میں مسلح افراد نے پولیو ورکر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ ورکر اسپتال منتقل، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود یونین کونسل گڑہی چنڈ کے گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے لیے قطرے پلانے کے لیے جانے والی خاتون پولیو ورکر کو مسلح افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ ورکر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں لیڈی ڈاکٹر نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ہونے کا شک ظاہر کیا ہے، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو ورکر سے زیادتی کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں زیادتی کا شکار ورکر کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا ہے ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نے خاتون ورکر سے زیادتی کا شک ظاہر کیا ہے البتہ کیمیکل رپورٹ آنے کے بعد واقعہ کی تصدیق ہوجائے گی، ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیو ورکر نے بتایا ہے کہ دو ملزمان نے اسے پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے بلوایا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے جلدملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ پولیو مہم جاری ہے اس سلسلے میں ہماری ٹیمیں گاؤں گاؤں جارہی ہیں مولاداد تھانہ کی حدود یونین کونسل گڑہی چنڈ کے گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے متاثرہ ورکر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، ڈی ایچ او نے بتایا کہ پولیو ورکر کو پہلے اغوا کی کوشش کی گئی بعد میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، خاتون ورکر کے مطابق اسے بہانے سے بلایا گیا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کی گئی ہے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔ متاثرہ پولیو ورکر کا علاج کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون ورکر کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں لیکن زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوسکے گی، ادھر واقع کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، مراد علی شاہ نے ملزمان کو فلفور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو ورکر کی بھرپور مدد کی جائے
Load/Hide Comments