اڑنگ کیل میں موجود یہ چئیر لفٹ سیاحوں اور مقامی افراد کو کیل سے اڑنگ کیل لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
چونکہ اڑنگ کیل پہاڑوں کے دامن میں موجود آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت گاؤں ہے اور کسی طرف سے سڑک کے ساتھ لنک نہیں کرتا۔
اڑنگ کیل جانے کے دو راستے ہیں ایک ناظرین ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں جس میں چئیر لفٹ پر بیٹھ کر کیل سے اڑنگ کیل کی طرف جایا جاتا ہے۔ اور چئیر لفٹ سے اترنے کے بعد مزید آدھے گھنٹے کی ہائیکنگ کے بعد اڑنگ کیل پہنچا جاتا ہے اور ایک بار اوپر پہنچ جانے کے بعد جو مناظر آنکھوں کے سامنے آتے ہیں انہیں دیکھ کر انسان اپنی ساری تھکاوٹ بھول جاتا ہے۔
دوسرا راستہ کیل سے اڑنگ کیل پیدل سفر کا ہے۔ جن لوگوں کو ایڈونچر کا شوق ہوتا ہے وہ ہمیشہ چیلنجنگ راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ راستہ کیل سے نیچے اتر کر دریائے نیلم تک پہنچا جاتا ہے اور پل کے ذریعے دریائے نیلم کو عبور کر کے چڑھائی کا سفر شروع ہوتا ہے جو کہ دو سے اڑھائی گھنٹے کی مسلسل چڑھائی والا راستے طے کرنے کے بعد اڑنگ کیل پہنچا جاتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=VJ-zf9qx3ys