گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وائس چانسلر آف گوادر یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی پر بلیو اکانومی کے روشن امکانات، جدید میری ٹائم انڈسٹری کا قیام اور میرین اینڈ کوسٹل سیاحت کے فروغ پر تحقیق کریں

خبرنامہ نمبر2905/2024
کوئٹہ 11 جولائی: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وائس چانسلر آف گوادر یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی پر بلیو اکانومی کے روشن امکانات، جدید میری ٹائم انڈسٹری کا قیام اور میرین اینڈ کوسٹل سیاحت کے فروغ پر تحقیق کریں تاکہ ہم دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنے معاشی مسقبل کے امکانات سے آگاہ کر سکیں. صوبے کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ یونیورسٹی آف گوادر بلیو اکانومی ریونیو جنر?شن کو اپنے اسٹریٹیجک پلان کا لازمی حصہ بنا لے. یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر پورٹ کی فعالیت سے پورے خطے کے معاشی جمود کا خاتمہ ہو سکتا ہے لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بلوچستان کی سات سو کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے ہم خاطر خواہ استفادہ نہ کر سکے. گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ گوادر اور اس سے متصل علاقوں کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے کے سلسلے کو مزید وسعت دیں. زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کو مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور یونیورسٹی رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے فعال اور موثر اقدامات اٹھائیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلیو اکانومی اور سمندری سیاحت کے حوالے سے ایک گرینڈ سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے جس سے ہمیں مسقبل قریب کی سیاسی و معاشی ترجیحات کا تعین کرنے میں مدد اور رہنمائی بھی ملے گی. گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ وہ بہت جلد مکران ڈویڑن کی تینوں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز تربت، پنجگور اور گوادر کا دورہ کریں گے. آخر میں گورنر بلوچستان کو یونیورسٹی آف گوادر کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2906/2024
ا سلام آباد 1 1 جولا ئی۔ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے چیرمین سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی نے کہاکہ سینٹ سے قوانین عوام کے مفادات کے لیے بنتی ہے اگر کوئی قوانین عوام کو فائدہ نہیں دے سکتی ہے تو پھر قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی وفد میں ظاہر شاہ، حاجی بابو رہیسانی، اور یونس خان بھی شامل تھے جہنوں نے در پیش مسائل سے سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی کو ا?گاہ کیا چیرمین سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹرز صوبے کے مفادات کے لیے یکجا ہونا ضروری ہے کئی دفعہ اس حوالے سے بلوچستان کے سینیٹرز سے میری بات چیت بھی ہوئی ہے صوبے کی مفادات کے لیے وہاں سے ائے ہوئے سینیٹرز کا موقف صوبے کے لیے ایک ہی ہونا چاہئیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے روزانہ سینکڑوں ٹرک ، ٹرالرز ، منی مزدا ٹرک کوئلہ ، اسکریپ ، سبزی ، فروٹ ، ماربل سمیت مختلف اشیاءلیکر پنجاب اور سندھ جاتے ہیں ، جنہیں سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی زمہ داری ہونی چاہئیں ٹرانسپوٹرز کو جو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اپنی طرف سے مکمل یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کے لیے کوشش کروں گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2907/2024
کوئٹہ 11جولائی ۔صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن ہر سال 11 جولائی کو منایا جاتا ہے اس مناسبت سے آج 11 جولائی 2024 کو عالمی یوم آبادی منایا جا رہا ہے اس دن منانے کا مقصد عالمی آبادی کی بڑھتی ہوئی رحجانات اور ان کے اثرات کی طرف توجہ مبذول کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہمارا ملک انسانی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں گنجان آباد ملک بن گیا اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ہے پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ملک کے لیے بے شمار مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہورہا ہے ان میں خوراک کی کمی علاج، رہائش، تعلیم، صحت سہولتوں کی فقدان اور دیگر بنیادی اشیاءجو بنی نوعِ انسان کے لیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی انھوں نے ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کی آبادی اسی تناسب سے بڑھتی رہی تو آئندہ 50 برسوں کے دوران اس کرہ ارض پر مزید 2 سے 4 ارب لوگوں کا اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور وڑن کے مطابق صوبائی حکومت صحت عامہ کے تحفظ اور تولیدی صحت کی سہولیات کا دائرہ کار گراس روٹ لیول تک بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ شہری اور دور دراز علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی رحجانات کے اثرات اجاگر کیا جائے۔انہوں نے علماءمشائخ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر عوام کو آگاہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2908/2024
لورالائی 11 جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی تعمیری اور مثبت تنقید کا خیر مقدم کرینگے صحافیوں کا مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی پریس کلب کے صدر خان محمد خانو،جنرل سکریٹری محمد نعیم ناصر،فنانس سکریٹری ولی خان کاکڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ضلع لورالائی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کیا اس موقع پر انجمن تاجران لورالائی کے صدر محمد صابر کدیزئی ،جنرل سیکرٹری محمد عثمان جلالزئی اور محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ پریس کلب کے مثبت اور تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرینگے صحافیوں کا مسائل اور خامیوں کی نشاندہی میں اہم کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ضلعی انتظامیہ اور صحافی ملکر اس ضلع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرینگے لورالائی پریس کلب کی فعالی کیلئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بناہیں گے لورالائی پریس کلب کی مرمت و تعمیری کام خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی ہم سب کا مشترکہ گھر ہے چارج سنبھالتے ہی تمام محکموں کے افسران کو طلب کر کے افسران کو عوام کو ر یلیف فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے انشائ اللہ لورالائی کے عوام ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی بدولت مثبت تبدیلی محسوس کرینگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2909/2024
کچھی11 جولائی۔محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع کچھی میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات میں مزید بہتری لائی گئی امن و امان کے قیام اور امام بارگاہ ہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے امور کو مزید سخت کر دیا گیا ھے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں امام بارگاہوں پر پولیس لیویز کی بھاری نفری تعیینات کی گئی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں امام بارگاہوں پر انتظامات کا جائزہ لینے کا سلسلہ بھی جاری گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنربھاگ نوید احمد نے۔تحصلیدار بھاگ سید اللہ یار شاہ۔ایس ایچ او لیویز تھانہ بھاگ محمد یاسین کے ہمراہ امام بارگاہ کاظمیہ چھلگری امام بارگاہ حیدریہ امام بارگاہ حسینہ بھاگ کا دورے کئے۔سیکورٹی و دیگر امور کی تفصیلات کے متعلق آگاہی حاصل کی اسی طرح ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان نے امام بارگاہ مچھ میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ کے متولی سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے متعلق آگاہی بھی حاصل کی انہوں نے سیکیورٹی پر مامور پولیس لیویز کے اہلکاروں کو ہدایت دیں کہ امام بارگاہ میں آنے اور جانے والوں کی سختی کے ساتھ چیکنگ کی جائے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں عشرہ اول محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات پر گہری نظر مرکوز کرنی ہوگی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ضلعی سطح پر تمام امور کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
خبرنامہ نمبر2910/2024
کچھی11جولائی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی عبدالستار مینگل، اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈر قاضی محمد پرویز ، اسسٹنٹ کمشنر مچھ بیرسٹر ارسلان چوھدری، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نویداحمد، محمد دین انصاری ایکسئن کیسکو سبی، لائن سپرنٹنڈنٹ ڈھاڈر علی گوہر مگسی، نائب تحصیلدار ڈھاڈر، بالاناڑی، بھاگ، زمیندار ایکشن کمیٹی اور زمیندار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی زرعی ٹیوب منقطع کرنےاور لیگل کنیکشن کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام تر کاروائی بروقت اور مقررہ شیڈول پر مکمل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام حتمی رپورٹ مرتب کرکے دفتر ہٰذہ میں پیش کریں تاکہ مزید کارروائی کے لئے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ارسال کی جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2911/2024
استامحمد11جولائی۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت ضلع میں بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق تحصیلداراستامحمدعلی گوہرمگسی، ڈی ایس پی استامحمد،ایس ایچ اوز ایس ڈی او کیسکو، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت، زمیندار ایکشن کمیٹی، واٹرمنیجمنٹ کےنمائندگان، ودیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کیں اور ضلع استامحمد میں بجلی پر چلنے والے لیگل لفٹ ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی، ان کی رجسٹریشن و دیگر اہم امور پر گفت و شنید و مشاورت کی گئیں ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے اجلاس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت ذراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملک اور کسان خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے اس سلسلے میں اہم پیشرفت کا آغاز شروع کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع استامحمد میں ٹیوب ویلز تو نہیں ہیں البتہ جتنے بھی بجلی پر چلنے والے لفٹ ٹیوب ویلز رجسٹرڈ ہیں ان کی فہرست سات روز کے اندر حتمی رپورٹ مرتب کرکے دفتر ہٰذہ کو پیش کریں تاکہ مزید کارروائی کے لئے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ارسال کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2912/2024
کوئٹہ 11جولائی۔کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی مخلتف کارروائیوں میں پکڑی گئی 100سے زائد گاڈیوں کو کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد یعقوب ماکو پکڑی گئیں تمام گاڈیاں حوالے کیے۔اس موقع پر بلوچستان پولیس اور کسٹمز کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ان تمام گاڈیوں کو جلد نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں۔ بلوچستان پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2913/2024
*زیارت 11جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ کی زیرصدارت لیگل ٹیوب ویل کی سولرسسٹم پر منتقلی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالرازق زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم پانیزئی،واپڈا کے جمروز خان ،ڈی ایس پی اور محمد ہاشم نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ واپڈاتین دن تک لیگل ٹیوب ویلز کی لسٹ فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی سے نہ صرف زرعی انقلاب برپا ہوگا بلکہ زمینداروں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگا جس سے زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا زراعت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حکومت زراعت کو فروغ دینے اور کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
زیارت 11جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ کی زیرصدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبدالرازق،ایف سی صوبیدار فتح محمد،پروجیکٹ ڈائریکٹر ہمایوں خان ،چیف افسر محمد عارف خان،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی،ایگریکلچر انجنئیر عبدالودود ڈی ایس ایم فرید اللہ پانیزئی،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شمیم الرحمن ،ایس ڈی او ایریگیشن عبدالقادر،انجنئیر زیارت ڈویلپمنٹ عالمگیر خان نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی وہ افسران اور اپنے سپورٹنگ اسٹاف کو الرٹ اور مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھے ایریگیشن محکمہ تمام ڈیمز کے ازسرنو سروے کریں اور سپیل اور والز کو چیک کریں،حفاظتی بندات کو چیک کریں تاکہ ممکنہ مون سون بارشوں میں نقصان سے بچایا جاسکے،محکمہ صحت اپنے تمام ایمبولینسوں کو اسٹینڈ بائی اور ایمرجنسی میڈیسن کو تیار رکھے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے مزید کہا ممکنہ بارشوں کے حوالے سے تمام محکمے پیشگی اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ندی نالوں میں رہائش پذیر گھروں کو محفوظ جگہ پر منتقل کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿