کراچی( ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا، میئر کراچی کو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارش تھمنے کے بعد تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور رات کے ساڑھے دس بج چکے ہیں شہر میں کہیں پانی جمع نہیں ہے،
اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ نشیبی علاقوں خصوصا اہم شاہراہوں کے ساتھ واٹر کارپوریشن کی مشینری موجود ہے اور واٹر کارپوریشن کی تمام پمپنگ اسٹیشنز بھتر طریقے کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
=====================
کراچی( ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا، میئر کراچی کو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارش تھمنے کے بعد تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور رات کے ساڑھے دس بج چکے ہیں شہر میں کہیں پانی جمع نہیں ہے، اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ نشیبی علاقوں خصوصا اہم شاہراہوں کے ساتھ واٹر کارپوریشن کی مشینری موجود ہے اور واٹر کارپوریشن کی تمام پمپنگ اسٹیشنز بھتر طریقے کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
====================
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن
بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ متاثر ہوگئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن
لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔ ترجمان
متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سخت ہدایت
متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن
متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن
بارش کی وجہ سے مرمتی کام میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن
شہر کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن
====================
کراچی( ) کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ ایس تھری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III ماڑی پور کا تفصیلی دورہ کرکے منصوبے کا معائنہ کیا، دورے کے موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ، پروجیکٹ مینیجرز ایس تھری وسیم اختر شیخ، شیراز شیخ، عبدالغفار شیخ، ڈی پی ایم ایس تھری پردیپ کمار، منصوبے کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر بشیر لاکھانی اور ٹھیکیدار ارشاد حسین سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ حکام نے ان لیٹ، آؤٹ لیٹ، اوور فلو، ڈسچارج، اسکریننگ سسٹم اور پمپنگ کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن کو ڈاکٹر بشیر لاکھانی اور ارشاد حسین نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-I ہارون آباد اور TP-III ماڑی پور منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III سے 54 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ کیا جارہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III کی گنجائش 54 ایم جی ڈی سے بڑھا کر 180 ایم جی ڈی کی جائے گی جبکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-I پر کام جاری ہے اور اس منصوبے سے 100 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سال منصوبے کیلئے 3 ارب روپے جاری کیے ہیں اور اگلے سال اس منصوبے کیلئے 4 ارب روپے دینے کی یقین دھانی کروائی ہے، انکا کہنا تھا کہ فنڈز جلد ملنے پر منصوبہ بروقت مکمل ہو جائے گا اس لیے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام فنڈز فوری فراہم کیے جائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد لیاری اور ملیر ندیوں میں گرنے والے گندے پانی کو جمع کرکے اور اسے ٹریٹ کرنا ہے اور ایک مضبوط نظام کے ذریعے کراچی کے ماحولیاتی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنا ہے، دورے کے موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ ایس تھری منصوبہ شہر کی اہم ضرورت ہے اس لیے منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹریٹ کیے جانے والا پانی صنعتوں کو فراہم کیا جاسکتا ہے جبکہ منصوبے کے تمام فنڈز کی فوری فراہمی کیلئے سندھ حکومت سے بات کریں گے کمشنر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ایس تھری منصوبے پر واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ بہتر انداز میں کام کر رہی ہے۔