سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈاؤ ہسپتال کی سروسز بحال کرنے کیلئے ڈاؤ ہسپتال انتظامیہ کو 50 ملین روپے کی ادائیگیاں جاری کردی،

کراچی( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈاؤ ہسپتال کی سروسز بحال کرنے کیلئے ڈاؤ ہسپتال انتظامیہ کو 50 ملین روپے کی ادائیگیاں جاری کردی، اس سلسلے میں ڈی ایم ڈی فنانس سید عمران اقبال زیدی نے بتایا کہ گزشتہ روز سی ای او واٹر کارپوریشن نے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں وائس چانسلر ڈاؤ ہسپتال سے بات کی تھی اور انہیں فوری طور پر 50 ملین روپے کی ادائیگیاں جاری کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ مزید ادائیگیاں شیڈول کے

مطابق کی جائیں گی اور اسی تناظر میں محکمہ خزانہ واٹر کارپوریشن نے آج 50 ملین روپے کے پے آرڈر ڈاؤ ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کر دیے ہیں، انشاء اللہ ڈاؤ ہسپتال اپنی تمام سروسز اگلے دو روز میں بحال کر دیگا اس علاؤہ ڈیواگو کی سروسز بھی آج سے بحال ہو جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایت پر تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت ان کے تمام مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی مزید بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
============================

کراچی( ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سینئر اور لائق افسر سردار شاہ کو چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل سیوریج تعینات کر دیا گیا ہے سی ای او واٹر کارپوریشن کی منظوری سے ڈائریکٹر پرسنل نے سردار شاہ کی تعنیانی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردار شاہ اپنی موجوده ذمہ داریوں کے علاوہ پی ایس او ٹو سی ای او واٹر کارپوریشن کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہیں گے اس سے قبل سردار شاہ واٹر کارپوریشن کے مختلف اہم عہدوں پر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے چکے ہیں، واضح رہے کہ چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج غلام صدیق مگسی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔