کراچی میں تعینات متحدہ عرب ر عمارات کے قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر بخیت الرومیتھی کا کہنا ہے کہ بہت جلد شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ میں جدید سہولیات پر مبنی آئی سی یو اور بلڈ بینک تعمیر کروا رہے ہیں

کراچی میں تعینات متحدہ عرب ر عمارات کے قونصلیٹ جنرل ڈاکٹر بخیت الرومیتھی کا کہنا ہے کہ بہت جلد شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ

میں جدید سہولیات پر مبنی آئی سی یو اور بلڈ بینک تعمیر کروا رہے ہیں تاکہ غریب خواتین کو علاج کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

حلال احمر کے سیکریٹری جنرل راشد مبارک المنصوری، سیکریٹری جنرل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن فہد الرحمان بن سلطان، حمد بخیت الرومیتھی، ڈائریکٹر رلیف اینڈ ڈزاسٹر عبید البلوشی، سعید الماز روئی کے ہمراہ شیخ زید وومن اسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل بخیت الرومیتھی کا مزید کہنا تھا کہ شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے بنایا گیا تھا حال ہی میں اس اسپتال کو اپگریڈ کیا گیا ہے جس میں 2 سو جدید بیڈز، آٹھ آپریشن تھیٹرز، جدید انیس تھیسیزیا مشینری اور تمام وراڈز کی روف ٹریٹمنٹ شامل ہے، یو اے ای وفد کے ہمراہ سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال، شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبد الستار شیخ، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر سومرو بھی موجود تھے
رپورٹ محمد عاشق پٹھان