ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے انسدادِ تمباکو نوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے آگاہی واک کی قیادت کی۔ وائس پرنسپل سمز پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر دُر محمد، پروفیسر سلمان ایاز، پروفیسر تحریم فاطمہ، پروفیسر تحسین عبید، پروفیسر سمیرہ بخاری، پروفیسر آفشاں شاہد، پروفیسر امبرین سمیت سمز فیکلٹی اور طلباء کی واک میں شرکت۔ واک کے شرکاء نے انسدادِ تمباکو نوشی کے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھائے جیل روڈ پر آگاہی واک کی۔ پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل کا واک کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا تمباکو نوشی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے اور تمباکو نوشی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے پرنسپل کا مزید کہنا تھا معاشرے میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئےلوگوں کے درمیان آگاہی بہت ضروری ہے پروفیسر طیبہ وسیم کا کہنا تھا خواتین میں تمباکو نوشی کا رجحان اُن کے بچوں پر اثرانداز ہوتا ہے اُن کا مزید کہنا تھا حاملہ خواتین کو سگریٹ کے دھواں سے دور رہنا چاہیے۔ شرکاء میں موجود پروفیسر سلمان ایاز کا کہنا تھا کہ دنیا میں سالانہ 8 لاکھ اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہو رہی ہیں تمباکو نوشی انتہائی غلط عمل ہے جس سے بچا جا سکتا ہے اس موقع پر موجود پروفیسر امبرین بٹ کا کہنا تھا سگریٹ کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانہ پر اقدامات درکار ہیں پروفیسر آفشاں شاہد کا لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا تمباکو کی کاشتکاری سے بہتر ہے کھانے کی چیزیں اُگائی جائیں مزید پروفیسر سمیرہ بخاری کا کہنا تھا ماہرِ نفسیات تمباکو نوشی کے عادت سے نجات کے لئے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments