دنیا بھر میں 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے اس حوالے سے پاکستان کے پاس بھی بہت مواقع ہیں ، آئیڈیاز اور انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے ایونٹ مینیجر ، پاکستان کے سرکردہ منیجمنٹ کمپنی بدر ایکسپو کے ایم ڈی زوہیر نصیر سے خصوصی انٹرویو ، ملاقات محمد وحید جنگ


دنیا بھر میں 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے اس حوالے سے پاکستان کے پاس بھی بہت مواقع ہیں ، آئیڈیاز اور انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے ایونٹ مینیجر ، پاکستان کے سرکردہ منیجمنٹ کمپنی بدر ایکسپو کے ایم ڈی زوہیر نصیر سے خصوصی انٹرویو ، ملاقات محمد وحید جنگ

جیوے پاکستان ۔زوہیر نصیر صاحب انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس فروری میں منعقد ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے کیا کمنٹ کریں گے ؟ آپ نے ایک بہت اچھی تقریب بھی منعقد کی ہے ۔
زوہیر نصیر ۔ بہت شکریہ ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر ٹائم کانفرنس 10 ، 11 اور 12 فروری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص اکیڈمیاں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ جب بھی ڈویلپمنٹ سائیڈ پر جائیں تو اکیڈمک سائیڈ کو ساتھ رکھیں کیونکہ یہ ہمارا انٹیگرل پارٹ ہے بہت سپورٹ ملتی ہے ہم نے وائس چانسلرز سے بات کی ہے اس اہم ترین موضوع کو نصاب کا حصہ بنانے پر رضامندی سامنے آگئی ہے

اور ہمارے لئے اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوگی در حقیقت دنیا بھر میں 80 فیصد ٹریڈ سمندری راستے سے ہوتی ہے ہمارے یہاں اس کا حجم کم ہے لیکن قدرت نے پاکستان کے لئے بہت مواقع رکھے ہیں ہم اسٹیک ہولڈرز کو لے کر آگے آرہے ہیں انٹرنیشنل کانفرنس میں بین الاقوامی ماہرین کی شرکت ہوگئی 50 سے زیادہ ملکوں کے ڈیلیگیشن آرہے ہیں اس سوال پر کے میری ٹائم ٹریڈ کے فیگرز کیا ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ مجھے درست اعداد و شمار کا تو اندازہ نہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ یہ گیم چینجر ہوگا اور آنے والا وقت بہت اچھی خبر لے کر آئے گا میری ٹائم کے شعبے میں بہت اسکوپ ہے بہت پوٹینشل ہے اس میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے مختلف شعبوں میں کامیابی سے ایکسپوز منعقد کرکے جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ ہمیں میری ٹائم کانفرنس کے حوالے سے

کام آئے گا مختلف ملکوں میں پاکستان کے پویلین تیار کریں گے مارکیٹنگ کریں گے ۔ قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے سردیوں میں بھی یہاں سورج پوری آب و تاب سے نظر آتا ہے دنیا کے کئی ملکوں میں سورج نظر ہی نہیں آتا پاکستان کے پاس چار موسم ہیں بے پناہ وسائل اور مواقع ہیں بزنس ورلڈ میں مواقع کی تلاش کی جاتی ہے اگر ہم پاکستان کے لئے سوچیں تو یہاں ہر طرف مواقع ہیں مواقع ہیں یقینی طور پر پاکستان ترقی کرے گا ۔
========================