16 اگست ، 2022
کراچی(نیوزڈیسک)آئی بی اے سکھر یونی ورسٹی نے 14اگست 2022کو اپنے مرکزی کیمپس میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا ،تقریب کو یونیورسٹی کی قیادت کے ساتھ ساتھ فیکلٹی، اسٹاف اور طلباء نے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریبات کے ساتھ یادگار بنایا،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ
نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
============================