محفل برائے خراج عقیدت امام عالی مقام سیدناامام حسین سلام اللہ علیہ کی شہادت کے سلسلہ میں ایک محفل کا انعقاد ویانا پاک سنٹر مسجد المدینہ……..

محفل برائے خراج عقیدت امام عالی مقام سیدناامام حسین سلام اللہ علیہ نواسہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے سلسلہ میں ایک محفل کا انعقاد ویانا پاک سنٹر مسجد المدینہ میں
کیا گیا۔ جس میں آپ علیہ السلام، آپکے اھل بیت اطھار اور میدان کربلا میں قربانی دینے والے آپکے تمام رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ حسیب بلوچ نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی کی۔شہریار خان،مقصود مغل

اور یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض قاری شبیر نے ادا کیے۔ اس موقع پر مختصر خطاب پروفیسر شوکت مسرت اعوان نے کیا اور خصوصی خطاب علامہ غلام مصطفی بلوچ نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارشادِباری تعالیٰ ہے:’’اورجولوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے جاتے ہیں،انہیں مردہ مت کہو (وہ مردہ نہیں) بلکہ وہ زندہ ہیں، لیکن تمہیں (ان کی زندگی کا) شعورنہیں ہے۔


ماہِ محرم ہمیں نواسۂ رسولؐ،شہیدِ کربلا حضرت امام حسینؓ اوران کے عظیم جاں نثاروں کی یاد دلاتا ہے ،جنہوں نے کربلا میں ظلم اور باطل نظام کے خلاف کلمۂ حق بلند کرتے ہوئے راہِ حق میں اپنی جانیں قربان کیں۔اجتماعی درود و سلام کے بعد غلام مصطفی بلوچ نے

اجتماعی رکعت آمیز دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ، حاضرین اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، اور امن و امان کیلیے خصوصی دعا کی۔ اجتماعی دعائیہ کلمات کے بعد حاضرین کو لنگر حسینی پیش کیا گیا۔