لاڑکانہ. رپورٹ محمد عاشق پٹھان
======================
نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس لاڑکانہ۔
آئی جی نیشنل ھائیوے موٹروے پولیس خالد محمود، اور
ڈی آئی جی ساوتھ زون فدا حسین مستوئی کی طرف سے نو مور ایکسیڈنٹ کے تحت انڈس ھائیوے پر موٹرسائیکل سوار اکثر حادثات کا سبب بنتے ھیں، لہذا موٹرسائیکل سواروں میں آگاھی دینے کہ لیے لاڑکانہ سے دادو تک خصوصی مھم کا آغاز کیا ہے جس میں موٹرسائیکل سواروں میں ھیلمیٹ پہننے اور سائیڈ شیشوں کہ استعمال کے روجھان کو عام کرنے کہ مھم کا آغاز کیا ھے۔
جاری کردہ احکامات پر موٹرسائیکل سواروں کی آگاھی دینے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جا رھا ھے۔
قوانین کی خلاف ورزی خصوصی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
سیکٹر کمانڈر لاڑکانہ عطاء الرحمن نے کہا ہے کے موٹروے پولیس کہ ساتھ ساتھ والدین اور تمام مکتب فکر سے وابستہ سوسائٹی بھی ھمارا ساتھ دیں تاکہ نوجوان نسل کو ون ویلنگ سے اور ھیلمیٹ نہ پہننے سے ھونے والے جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔
===============================