لاہور(جنرل رپورٹر )محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف میڈیکل اداروں کے سربراہان تعینات کر دیئے,تفصیلات کے مطابق پروفیسر محمد محمودایاز، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعیناتکیا گیا ہے جبکہ پروفیسر خالد معسود گوندل،
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی تعینات،پروفیسر احسن وحید راٹھور وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تعینات
پروفیسر ظفر اللہ چودھری فیصل میڈیکل یونیورسٹی اورپروفیسر محمد عمر کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا وی سی تعینات کیا گیا ہے
اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں تما م وائس چانسلرز کو چار سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے.
===============================