لاہور() پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے شاہنواز بھٹو کی 35ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل قربانیاں تو پاکستان اور اس کے عوام کے لیئے بھٹو شہید اور اس کے خاندان نے دی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھادیا ہے بھٹو شہید اور ان کے خاندان نے پاکستان کی محبت کو نہیں چھوڑا انہیں علم تھا کہ ان کو پاکستان میں شہید کردیا جاے گا مگر انہوں نے پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنا تعلق ختم نہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ آج کے نام نہاد لیڈر بھٹو شہید کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر یہ لوگ کبھی بھی بھٹو نہیں بن سکتے بھٹو شہید اور اس کاخاندان ایک انمول خاندان ہے۔
لاہور( ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس نتائج کے بعد اب عمران خان کو پاکستانی ایک مرتبہ پھر ایک آزاد قوم دکھائی دینے لگیں گے اور اب تو الیکشن کمیشن بھی ان کو ٹھیک ہی لگنا شروع ہو گیا ہو گا حالانکہ الیکشن سے ایک روز قبل وہ اسی الیکشن کمیشن پر اپنے سیاسی مخالفین سے ملاقاتیں کرنے کاالزام لگاتے بھی نہیں تھکتے تھے عمران خان کا ایک ہی مسلہء ہے اگر وہ جیت جائے تو الیکشن ٹھیک اور اگر اس کو حکومت مل جائے تو قوم آزاد اور جیسے ہی اس کی حکومت ختم ہو جائے تو قوم غلام نظر آتی ہے ان کو،
لاہور() پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس اور پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے نائب صدر سید تسلیم عباس نے کہا ہے کہ حالات اور واقعات کی روشنی میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں ایک مرتبہ پھر یہ ماننا شروع ہو گئی ہیں کہ ملک میں ایک نظرئیے اور فلسفے کی سیاست کرنے والی اگر کوئی سیاسی جماعت ہے تو وہ بھٹو شہید کی جماعت ہے جس کے ورکرز ہر قسم کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں پی ٹی آئی والے جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ کسی بھی طرح سے ایک سیاسی ورکر کو زیب نہیں دیتی سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور سیاست مین مخالفت بھی تمیز اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرنی چاہیے۔
===========================