قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ

یہ سندھ کے شہری علاقوں میں طلبہ کو بہترین
 تعلیم  فراہم کرنے والی یونیورسٹی ہے


 

یونیورسٹی کے قیام کا بنیادی مقصد اس علاقے کے طلباء کو کوالٹی اور اسٹیٹ آف آرٹ ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنانا تھا ۔یہ ایک پل یونیورسٹی ہے جو ایچ ڈی سی اور پی ای سی سے منسلک ہے اس کے چانسلر سندھ کے گورنر ہیں ۔ڈاکٹر سلیم رضا سمو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں وہ انتہائی محنتی ذہین ، قابل اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں ۔

یہ یونیورسٹی پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے نام سے موسوم ہے انہیں عوامی مقبولیت کی وجہ سے قائدعوام کہا جاتا ہے لہذا اس یونیورسٹی کا نام قائدعوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس زیڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ ہے ۔

یہاں چار ہزار سے زائد طلبہ نہایت خوبصورت اور سکون اور بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ساڑھے تین ہزار سے زائد انڈر گریجویٹ طلبہ ہیں چار سو سے زائد پوسٹ گریجویٹس ہیں اور تین سو کے لگ بھگ ڈاکٹریٹ پڑھنے والے ہیں یہ یونیورسٹی صوبہ سندھ کے انتہائی خوبصورت علاقے نوابشاہ میں انتہائی بہترین لوکیشن پر واقع ہے ۔
اس یونیورسٹی میں آٹھ بیچلر پروگرام اور آٹھ ماسٹر پروگرام پیش کئے جاتے ہیں ۔
یونیورسٹی کی مزید معلومات اس کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

















Facebook


Twitter


Google-plus



good hits