پولیو کے باعث بچوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے ، ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے دنیا میں افغانستان اور پاکستان رہ گئے جہاں پولیو موجود ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / پیر، 15 دسمبر 2025ء بمطابق 23 جمادی الثانی 1447ھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو

قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے دنیا میں افغانستان اور پاکستان رہ گئے جہاں پولیو موجود ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پولیو کے باعث بچوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان میں 30 بچوں کو پولیو کا مرض ہوا ہے اور 9 کا تعلق سندھ سے ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

ہم ہر بچے کو جو پانچ سال سے کم ہے اسے دو قطرے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت ہر کچھ ماہ بعد انسداد پولیو مہم شروع کرتی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے لازمی پلائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

اکیس ہزار پولیو اہلکار ڈیوٹی پر فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ معمور ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

سب سے گزارش ہے پولیو ورکرز کو خوش آمدید کہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی سطح پر انسداد پولیو مہم کی شروعات اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو کے قطرے پلا کر کی

اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پولیو کیسز ہوتے تھے ، وزیراعلیٰ سندھ

کچھ عرصے قبل یہ کیسسز کم ہوئے تھے لیکن اب پھر بڑھنے لگ گئے ، وزیراعلیٰ سندھ

پچھلی بار پولیو کی مہم میں کہا تھا ہر نیوز ہیڈ لائنز میں پولیو مہم پر ہیڈ لائنز چلانے کا کہا تھا ، وزیراعلیٰ سندھ

لیکن افسوس کے ساتھ کسی چینل مالک نے اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ، وزیراعلیٰ سندھ

میڈیا مالکان کی ترجیحات کچھ اور ہیں بچوں کا مستقبل نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

میڈیا کو پولیو مہم میں ایک موثر کردار ادا کر سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

میڈیا ورکرز اپنے مالکان سے پولیو مہم کو ہیڈ لائنز میں شامل کرنے کا کہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بچوں سے ان کے والدین سے گزارش ہیں اپنے گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، وزیراعلیٰ سندھ

بڑے بہن بھائی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، وزیراعلیٰ سندھ

جو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کرتا ہے ہم اس علاقے میں وہاں کا یوسی کونسلر بھیجیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشيد چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse
===========================

والدین، عوامی نمائندے انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں، آصفہ بھٹو زرداری کی اپیل
15 دسمبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد( نیو ز ر پورٹر)خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ 15 سے 21دسمبر 2025تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسی نیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔اتوار کو ایوان صدر سے جاری بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45اعشاریہ چار ملین بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں پنجاب میں23اعشاریہ تین ملین، سندھ میں10اعشاریہ چھ ملین، خیبر پختونخوا میں 7اعشاریہ تین ملین اور بلوچستان میں 2اعشاریہ 66ملین بچے شامل ہیں، جبکہ باقی بچوں کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کور کیا جائے گا۔