
صحرائے تھر کے اندر ایک رات | صحرائی لوگوں کے ساتھ رہنا | صحرائی ثقافت
صحرائے تھر کے اندر ایک رات | صحرائی لوگوں کے ساتھ رہنا | صحرائی ثقافت
A Night Inside the Thar Desert | Living With the Desert People | Desert culture
==================
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔
===================
جامعہ کراچی: ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود چیئرپرسن شعبۂ ابلاغِ عامہ مقرر
سید محمد عسکری
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود کو شعبۂ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔
اس تقرری کا رجسٹرار ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ان کی تقرری ڈاکٹر عصمت آراء کی جگہ عمل میں آئی ہے جن کی 3 برس کی مدت جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر سعدیہ محمود نے جامعہ کراچی سے 1996ء میں ماسٹرز کیا تھا، اس وقت وہ گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ بھی ہیں۔
=====================






















