
راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سٹریٹجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فریقین نے دفاع ، سیکورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔جنرل فیاض بن حمید نےدونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں جنرل فیاض بن حمید نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ،خدمات کوسراہا
نیوز ڈیسک
November 24, 2025
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سےسبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔
صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے قومی دفاع کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار پر شکریہ اداکرتے ہوئے ان کےمستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں























