
Afzal Butt
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کے بعد ان سے دلچسپ مکالمہ۔
میں نے ان سے کہا کہ میری ( افضل بٹ کی ) خواہش اور کوشش تھی کہ چودھری یسین کو وزیر اعظم بنایا جائے لیکن آپ نے ہماری کوششوں پر پانی پھیر دیا اور خوش قسمت ثابت ہوے کہ قرعہ فال آپ کے نام نکل آیا۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ چودھری یسین صاحب پارٹی صدر ہیں اور میں از خود ان کے مقابلے میں امیدوار نہیں بنا بلکہ ہم سب نے فیصلہ پارٹی قیادت پر چھوڑ دیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی صدر کے طور پر چودھری یسین صاحب نے میری نامزدگی کا اعلان کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں اور اسلام آباد پہنچ کر شکریہ ادا کرنے کیلئے چودھری یسین صاحب کے گھر بھی جاؤں گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب آپ اپنے دوست ، میرے والد ممتاز حسین راٹھور کے پاس تقریبا روزانہ بیٹھا کرتے تھے اور ہمارا کام میزبانی کرنا اور چائے پکوڑوں کے ساتھ خاطر تواضح کرنا
ہوتا تھا۔























