– سندھ کا امیر ترین ریلوے اسٹیشن | پاکستان ریلوے کی پوشیدہ دولت آخری ٹرین دو ہزار پانچ میں چلی تھی یہاں

– سندھ کا امیر ترین ریلوے اسٹیشن | پاکستان ریلوے کی پوشیدہ دولت آخری ٹرین دو ہزار پانچ میں چلی تھی یہاں

سندھ کا امیر ترین ریلوے اسٹیشن دریافت کریں — ایک ایسی جگہ جہاں تاریخ، تجارت اور مواقع ملتے ہیں۔ یہ ویڈیو پاکستان ریلوے کے سب سے خوشحال اسٹاپ کے پیچھے چھپی دولت اور ان کہی کہانیوں کی کھوج کرتی ہے۔ مقامی معیشت سے لے کر اس کی زندگیوں میں تبدیلی آتی ہے، گواہی دیں کہ یہ اسٹیشن کس طرح ترقی، لچک اور امید کی علامت ہے۔
یہ چینل پاکستان کا منفرد پلیٹ فارم ہے جو مخلص لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ لہذا اس مشن کو سپورٹ کرنے کے لیے براہ کرم سبسکرائب کریں، تبصرہ کریں اور شئیر کریں۔ شکریہ!
– سندھ کا امیر ترین ریلوے اسٹیشن | پاکستان ریلوے کی پوشیدہ دولت آخری ٹرین دو ہزار پانچ میں چلی تھی یہاں
Discover The Richest Railway Station in Sindh — a place where history, trade, and opportunity meet. This video explores the hidden wealth and untold stories behind Pakistan Railways’ most prosperous stop. From the local economy it supports to the lives it changes, witness how this station symbolizes progress, resilience, and hope.
This channel is Pakistan’s unique platform that sincerely helps deserving people. So please subscribe, comment, and share to support this mission. Thank you!
=====================

آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

=========================

کراچی: بدر کمرشل فیز 5 میں خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھی

کراچی: بدر کمرشل فیز 5 میں خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھی
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل فیز فائیو میں خاتون کی موت کیسے واقع ہوئی؟ گُتھی نہ سلجھ سکی۔

وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا خاتون کی مشکوک موت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق واقعہ مشکوک ہے اور قتل کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، ہر زاویے سے مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

کراچی: ڈیفنس میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کا کزن زیرِ حراست

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات اور تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی تھی، ہلاکت کے وقت وہ اپنے شوہر کے رشتہ دار کے گھر بدر کمرشل میں گھومنے کے لیے رہائش پذیر تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر اس وقت کوٹری میں اپنی ٹریننگ کے سلسلے میں موجود تھا، والد بھی محکمہ پولیس سے وابستہ ہیں اور تھانہ ایئرپورٹ میں تعینات ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کے رشتہ دار نے ہی والد کو فون کرکے واقعے سے آگاہ کیا تھا۔