
دوحہ: پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی قطر فاؤنڈیشن میں محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات۔
ملاقات میں تعلیم، صحت، اختراع اور خواتین کے بااختیار ہونے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال۔
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شیخہ موزا بنت ناصر کی تعلیم اور انسانی ترقی کے فروغ میں بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
خاتونِ اوّل نے ایجوکیشن ابوو آل (EAA) کے پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں قابلِ قدر خدمات کی تعریف کی۔
خاتونِ اوّل نے پاکستانی جامعات اور قطر فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک بڑھانے کی تجویز پیش کی۔
شیخہ موزا بنت ناصر نے پاکستانی طلبہ کی کارکردگی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔
خاتونِ اوّل نے شیخہ موزا کے فلسطین کے حق میں مؤقف اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔























