وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح

کراچی

مور خہ 25اکتوبر 2025

وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح

عوام کوہڈیوں،جوڑوں، کھیلوں سے متعلق چوٹوں، بچوں کی ہڈیوں کے امراض اور ہڈیوں کے رسولیوں کے مریضوں کو عالمی معیار کا علاج حاصل ہوگا، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی 25 اکتوبر۔سندھ میں صحت کا شعبہ ہمیشہ ترقی، جدت اور عوامی خدمت کی علامت رہا ہے۔ اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ان ایڈوانسڈ سروسز اور یونٹس کا مقصد ہڈیوں، جوڑوں، کھیلوں سے متعلق چوٹوں، بچوں کی ہڈیوں کے امراض اور ہڈیوں کے رسولیوں کے مریضوں کو عالمی معیار کی علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ملک کے پبلک سیکٹر میں پہلی بار جدید آرتھوپیڈک سب اسپیشلٹی کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کا قیام کیا گیا جو انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے وزیرِ صحت کو نئے آپریشن تھیٹرز، کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ان جدید سہولیات سے مریضوں کو فوری اور بہتر علاج مل سکے گا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نئے یونٹس کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں خصوصی سرجیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عوام کو علاج کے لیے دوسرےشہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔یہ یونٹس عوام کے لیے حکومت سندھ کا بڑا تحفہ ہیں جو معیاری علاج، تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولتوں کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول، پرو وائس چانسلر پروفیسر نگہت شاہ و دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
کراچی

مور خہ 25اکتوبر 2025

کراچی 25 اکتوبر۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج یلو لائن بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔

ایک وڈیو بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کم ہوں، سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں شہر کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ شہری کم خرچ میں ایئر کنڈیشن بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کر سکیں، شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ یلو لائن منصوبے کے تحت ای وی بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ہینڈ آؤٹ نمبر 1158۔۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0

https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE

https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c

https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc

https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg