
پرائم منسٹر آفس
(میڈیا ونگ)
اسلام آباد: 21 اکتوبر 2025.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی اسلام آباد میں ملاقات
ملاقات میں وزیرِ اعظم کے وزارت کے مختلف منصوبوں کے بارے بریفنگ اور اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا.

کراچی (21 اکتوبر)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات
* ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
* گورنر سندھ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد عوامی خدمت اور ترقی ہونا چاہیے
* ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کی فلاحی و تعلیمی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیا























