
صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کلفٹن کے 2 رفاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیئے گواہوں کو بہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو کلفٹن کے 2 رفاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کے ڈی اے 2 افسران بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان میں یونس قدوائی، عبدالغنی مجید، سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سمیع صدیقی، متانت علی خان، نجم الزمان اور عبدالغنی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت رہا۔ 2024 میں چئرمین نیب نے ریفرنس صوبائی اینٹی کرپشن کو منتقل کیا تھا۔ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کرپشن کی تھی۔
Load/Hide Comments























