ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے عابد لاشاری اور ریٹائرڈ DEPD آفیسر غلام مرتضیٰ چنڑ کو خراجِ تحسین

پریس ریلیز
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے عابد لاشاری اور ریٹائرڈ DEPD آفیسر غلام مرتضیٰ چنڑ کو خراجِ تحسین
نواب شاھ: ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظاماني نے نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر عابد لاشاری کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔


عبد الصمد نظاماني نے محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری (DEPD) کے سابق ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ کو بھی ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا اور عوامی خدمت کے میدان میں ان کی طویل اور قابلِ قدر خدمات کو سراہا۔
تقریب کے دوران عابد لاشاری اور جناب غلام مرتضیٰ چنڑ دونوں کو سماجی بہبود اور معذور افراد کی شمولیت کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی کارکنان اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی اور دونوں ممتاز شخصیات کی خدمات اور کارناموں کو سراہا۔