
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادریوں کا احترام اور انکے تہواروں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے یکجہتی اور محبت کے جزبات کے اظہار کے لئے ہمارے اقلیتی رکن چیلا رام سونی کے ہمراہ مرکزی کمیٹی کے اراکین کی شرکت بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ ایکبار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیلا رام سونی کے ہمارہ پارٹہی کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کے اراکین نے ہندو کونسل اور برادری کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔
مہنگائی کی شدت نے عوام کی کمر توڑ دی۔ آتا۔ چینی۔ ٹماٹر۔ مٹر، بھنڈی سمیت سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ناقص گورننس کی کھلی مثال ہے۔ ایک کلو ٹماٹر ایک کلو مرغی کے گوشت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ میں سیلاب یا فصلوں کی اتنی تباہی نہیں ہوئی۔ مہنگائی پنجاب سے بھی زیادہ ہے۔ جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا۔کراچی آرگنائزنگ کمیٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی آرگنائزنگ کمیٹی ایم پی پی کے اراکین نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شدت نے عوام کی کمر توڑ دی۔ آتا۔ چینی۔ ٹماٹر۔ مٹر، بھنڈی سمیت سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ناقص گورننس کی کھلی مثال ہے۔ ایک کلو ٹماٹر ایک کلو مرغی کے گوشت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ میں سیلاب یا فصلوں کی اتنی تباہی نہیں ہوئی۔ مہنگائی پنجاب سے بھی زیادہ ہے۔ جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا۔مصنوعی بحران اور گراں فروشی کے خاتمے کے لئے کمشنر کراچی اور انتظامیہ ناکام ہیں۔ سرکاری لسٹ پر کہیں عمل نہیں ہو رہا۔ مہنگائی فوری ختم کرنے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کو تکلیف دینے والی حکومت عوام کے دلوں میں گھر نہیں کرسکتی۔ گڈ گورننس ہی عوام کی اشد ضرورت ہے ریلیف دینے کے لئے مکمل اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان کی رضوان احمد فکری کی ہمشیرہ شاہین عزیز کی ساس، عبدلعزیز خان کی والدہ، عمر خان کے بھائی، نبیل عزیز کے سسر سعید خان کے انتقال پر تعزیت۔ دعائے مغفرت
کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شعبہ اطلاعات کے انچارج رضوان احمد فکری کی ہمشیرہ شاہین عزیز کی ساس، عبدلعزیز خان کی والدہ، عمر خان کے بھائی، نبیل عزیز کے سسر سعید خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ۔دونوں کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی نے بھی مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ عرفان خان کی والدہ، جواد عزیز، فیضان عزیز، نبیل عزیز، عمر خان سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔























