پنجگورمیں میر ولید صالح بلوچ کی دن دیہاڑے قتل افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہیں۔ میراسرار اللہ خان زہری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خضدار(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدروسابق وفاقی وزیرمیر اسرار اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہیکہ پنجگور میں ایم پی اے پنجگور میر رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی میر ولیدصالح کی دن دیہاڑے قتل قابل مذمت اقدام ہے مکران میں قبائلی شخصیات اورسیاسی کارکنوں کے خلاف بڑھتے ہوئے قتل وغارت گری کی واقعات افسوسناک ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا بلوچستان اورخصوصا مکران سیاسی قیادت اور کارکنوں کے لیے غیرمحفوظ علاقہ بن چکاہےمیر اسراراللہ خان زہری نے کہا میر صالح محمد بلوچ کے چھوٹے فرزند میر ولیدصالح بلوچ کی دن دیہاڑے قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پنجگور کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا میرولیدصالح بلوچ ایک نوجوان اور عوامی جذبے سے سرشارسیاسی کارکن تھے۔ جن کی قتل نے مکران میں سوگ کی فضا برپاء کردی ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرولید صالح بلوچ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کریں۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے مزید کہاصوبے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومتی رٹ تقریباً ختم ہو چکی ہے عوام اورسیاسی قیادت عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی انتہاء کو پہنچ چکی ہےانہوں نے کہاسیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کو سرعام نشانہ بنایاجارہا ہےصوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکاہےحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نےآخرمیں حکومت سے میرولید صالح بلوچ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت دھشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گےجسے روکنا مشکل ہوگا عوام کی جان ومال کی تحفظ حکمرانوں کی اہم ذمہ داریوں شامل ہے انہیں ہرصورت میں پوراکرناچاہیئے۔

بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح کا بھائی مسلح افراد کے ہاتھوں قتل۔۔۔۔
نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور میں صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح کے بھائی ولید صالح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ زرائع کے مطابق رحمت صالح کا چوٹھا بھائی ولید صالح چتکان میں اپنے گھر کے گیٹ پر کھڑا تھا جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔۔۔۔