
میرپورخاص
رپورت
تحسین احمد خان
ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سب کئمپس میرپورخاص ایک قابل اعتماد ادارہ ہے جو نوجوانوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے. یہ بات انہوں نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سب کئمپس میرپور خاص میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کرنے کے تقریب فریشر میوزیکل نائٹ 2025 میں خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہا ہے اور اس؛ ادارے میں رہ کر نوجوان اپنے معیار تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ جب وہ یہاں سے اپنی تعلیم مکمل کرکے روزگار کی خاطر دیگر اداروں میں جائیں گے تو وہ ان کی قابلیت پر فخر کریں گے اس موقع پر ڈائریکٹر آئی بی اے میرپورخاص کئمپس ڈاکٹر عاصم سمیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سب کئمپس میرپور خاص کمیونٹی سے جڑا ہوا ادارہ ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ کمیونٹی سے جڑے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی مدد کی جائے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے زرعی شعبے میں اصلاحات لاکر جی ڈی پی گروتھ میں بہتری لانا ہے. قبل ازیں مختلف سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ اور کئمپس انتظامیہ میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کی گئیں. اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سندھی، اردو اور انگلش زبان میں گیت بھی پیش گئے اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری سعود بن نعمان، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن صدر میر پرویز ٹالپر ، سابق صدر علی حسن چانڈیو، پرنسپل پبلک اسکول پروفیسر عمران لاڑک ، عبدالناصر خان, ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن محمد اسلم جاگیرانی،فیکلٹی ممبران ،طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے.























