این ڈی ایف پاکستان نے IUCN انٹرنیشنل کے اشتراک سے جاتی کے ماہیگیروں کا کیٹی بندر کا مشاہداتی دورہ

پریس ریلیز
این ڈی ایف پاکستان نے IUCN انٹرنیشنل کے اشتراک سے جاتی کے ماہیگیروں کا کیٹی بندر کا مشاہداتی دورہ
کراچی/کیٹی بندر: این ڈی ایف پاکستان نے IUCN انٹرنیشنل کے تعاون سے ماہی گیری کے ایک منصوبہ ماہی گیر کی آمدنی کے متبادل ذرائع کے تحت تحصیل جاتی کے ماہیگیروں کے لیے کیٹی بندر کا مشاہداتی دورہ منعقد کیا۔ اس دورہ کی میزبان سماجی تنظیم SRDS سندھ نے جاتی سے آنے والے ماہیگیروں کا والہانہ استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد ساحلی پٹی کے ماہیگیروں کے درمیان رابطہ، تجربات کا تبادلہ، پائیدار روزگار کے مواقع کی تلاش اور معاشی بہتری کے لیے عملی سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر جاتی کے ماہیگیروں نے کیٹی بندر کے ماہیگیروں سے ملاقات کی، اپنے تجربات اور جدید طریقہ کار کا تبادلہ خیال کیا، اور ماہی گیری سے متعلق نئے مواقع اور آمدنی کے متبادل ذرائع پر تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ شرکاء کو تربیتی نشتیں منعقد کی گئیں، جن کے ذریعے یہ سمجھایا گیا کہ وہ کس طرح آڑتی (مڈل مین) پر انحصار کم کرکے اپنی آمدنی اور معیارِ زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔اس موقعے پر صدر این ڈی ایف پاکستان عابد لاشاری کا کہنا تھا کہ“آج ہم IUCN انٹرنیشنل کے تعاون سے کیٹی بندر میں جاتی کے ماہیگیروں کے ساتھ موجود ہیں۔ اس باہمی دورہ کا مقصد یہ تھا کہ دونوں علاقوں کے ماہی گیر آپس میں اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کریں تاکہ وہ اپنے معاشی حالات بہتر بنا سکیں۔ ایسے پروگرام ماہیگیروں کو خودمختاری اور معاشی آزادی کی طرف گامزن کرتے ہیں، تاکہ وہ پاکستان کی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل ہوسکیں۔ جبکہ دوسرے جانب پروگرام مینیجر این ڈی ایف پاکستان طارق حسین چنڑ، کا کہنا تھا کہ یہ وزٹ صرف مشاہداتی نہیں بلکہ سیکھنے اور بدلاؤ کا عمل ہے۔ جب مختلف ساحلی علاقوں کے ماہیگیر مل کر اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں تو یہ ان کے معاشی حالات میں بہتری کا ذریعہ بنتا ہے۔ این ڈی ایف پاکستان ہمیشہ کمیونٹی کی تربیت، صلاحیتوں میں اضافہ اور متبادل روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ہم IUCN انٹرنیشنل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس منصوبے میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔دورے کے اختتام پر شرکاء نے این ڈی ایف پاکستان نے میزبان سماجی تنظیم SRDS سندہ اور IUCN انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام ماہیگیروں میں آگاہی، یکجہتی اور خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں، جو پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ اس موقع پر SRDS کی ٹیم قادر بخش اوٹھو، یعقوب اوٹھو و دیگر نے بھی دورہ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔