نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر پر واٹر کارپوریشن نے تردیدی بیان جاری کردیا واٹر کارپوریشن نے مین رائزنگ لائن کے دوبارہ لیک ہونے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

کراچی: نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر پر واٹر کارپوریشن نے تردیدی بیان جاری کردیا

کراچی: واٹر کارپوریشن نے مین رائزنگ لائن کے دوبارہ لیک ہونے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

کراچی:دوبارہ لیک ہونے والی خبر میں کسی قسم کی صداقت نہیں، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے نمائندے نے ادارے کا مؤقف لینے کے باوجود خبر کا صرف ایک پہلو نشر کیا، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: واٹر کارپوریشن کا مؤقف خبر میں شامل نہ کرنا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل ہے، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: غلط اور غیر مصدقہ خبریں عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کرتی ہیں، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: ادارہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا حامی ہے، من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: مرمت کے بعد مین رائزنگ لائن کی جانچ پڑتال اور ٹیسٹنگ کامیابی سے مکمل کی گئی، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہے اور معمول کے مطابق جاری ہے، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: فیلڈ انجینئرز اور تکنیکی ٹیمیں لائن کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: شہر کے کسی حصے سے پانی کے اخراج یا خرابی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: شہریوں سے اپیل ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیے واٹر کارپوریشن کے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: واٹر کارپوریشن کا نظام فراہمی و نکاسی آب کے استحکام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: ادارے کی ٹیمیں عوامی سہولت اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں، انجینئر اسداللہ خان